Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت ملک میں انٹرنیٹ کی بلا تعطل فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیراعظم

Now Reading:

حکومت ملک میں انٹرنیٹ کی بلا تعطل فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیراعظم
حکومت ملک میں انٹرنیٹ کی بلا تعطل فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیراعظم

حکومت ملک میں انٹرنیٹ کی بلا تعطل فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ملک میں انٹر نیٹ کی تیز تر اور بلا تعطل فراہمی کے لیے  بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایشیاء انٹرنیٹ کولیشن کے 3 رکنی وفد نے ملاقات کی، وفد کی قیادت مینجنگ ڈائریکٹر ایشیاء انٹرنیٹ کولیشن جیف پئین کر رہے تھے۔

ملاقات میں ڈیٹا کے تحفظ ، انٹر نیٹ پر مواد کے حوالے سے ضابطہ اخلاق اور الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے حوالے سے حکمت عملی پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم نے ایشیاء انٹرنیٹ کولیشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر میں بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے حوالے سے حکمت عملی پر عمل درآمد جاری ہے، اس کے علاوہ حکومت مصنوعی ذہانت پر مبنی بنیادی ڈھانچے کی ترویج پر کام کر رہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم پاکستان کو مصنوعی ذہانت انفراسٹرکچر کی حوالے سے پاکستان کو خطے میں ایک نمایاں ملک بنانے کے لیے پر عزم ہیں، جبکہ حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان انیشئٹو کے تحت سارے نظام کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

  وزیراعظم نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹائزیشن معیشت کو ڈیجیٹل خطوط اور خود کار نظام کی طرف لے جانے کے حوالے سے ایک بڑا سنگ میل ہو گا، پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل کے مسودے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان اور ایشیاء پیپسفک ریجن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انٹر نیٹ انفراسٹرکچر کے فروغ کے لئے ایشیاء انٹرنیٹ کولیشن کی خدمات کو سراہا، وفد نے وزیر اعظم کو ایشیاء انٹرنیٹ کولیشن کے پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں جاری اپنی سروسز سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، تانیہ ایدروس اور  متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر