ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 4 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت محمد جاوید، عبدالجبار، محمد اصغر اور دانیال احمد کے نام سے ہوئی۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم محمد جاوید، عبدالجبار اور محمد اصغر وزٹ ویزے پر گنی جا رہے تھے، ملزمان کے پاسپورٹ پر گنی کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے، ملزمان کا تعلق جھنگ اور لیہ سے ہے۔
ترجمان نے کہا کہ جبکہ ملزم دانیال احمد کو پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا، ملزم کے پاسپورٹ پر عراق کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے کے عوض مذکورہ ویزا حاصل کیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے اے ایچ ٹی سی کراچی منتقل کر دیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
