Advertisement
Advertisement
Advertisement

استحکام پاکستان پارٹی کا آپریشن “عزم استحکام” کی بھرپور حمایت کا فیصلہ

Now Reading:

استحکام پاکستان پارٹی کا آپریشن “عزم استحکام” کی بھرپور حمایت کا فیصلہ
استحکام پاکستان پارٹی

استحکام پاکستان پارٹی کا آپریشن “عزم استحکام” کی بھرپور حمایت کا فیصلہ

 استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے دہشت گردی کے خلاف ہونے والے آپریشن “عزم استحکام” کی بھرپور حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی پی پی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی نے آپریشن عزم استحکام کے حق میں پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی ہے۔

ایم پی اے و جنرل سیکریٹری آئی پی پی پنجاب شعیب صدیقی نے عزم استحکام کے لئے صوبائی اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ معیشت کی مضبوطی، خوشحالی اور سرمایہ کاری کے لئے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ضروری ہے۔

 قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ تعلیم، صحت، روزگار اور جانی تحفظ کے کئے عزم استحکام آپریشن کے ساتھ ہیں،  پاکستان میں پائیدار امن، استحکام اور سلامتی کے لئے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔

شعیب صدیقی نے قرارداد میں کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا مسلح کارروائیوں کے خلاف آپریشن وقت کی ضرورت ہے۔

Advertisement

قرارداد کے مطابق پنجاب اسمبلی کی رائے ہے کہ ملک دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔

قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ ایوان کا یہ بھی یقین ہے وطن عزیز کی حفاظت کے لئےجان نثار کرنے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پنجاب اسمبلی کا ایوان اعادہ کرتا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خلاف متحد اور یکجان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر