
مہنگائی،گرمی میں عوام کو ایئرکنڈیشنڈ بسیں دی جارہی ہیں، شرجیل میمن
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے ہاکس بے تا ٹاور پیپلز بس سروس کاافتتاح کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی،گرمی میں عوام کو ایئرکنڈیشنڈ بسیں دی جارہی ہیں۔
وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کی میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کی کوشش رہی ہے کہ ہر محکمہ میں عوام کو رلیف پہنچانے کے لئے اقدانات کئے جائیں اور ہیٹ اسٹروک میں عوام کو ایئرکنڈیشنڈ بسیں ملیں تاکہ وہ آسانی سے اپنے روزگار کے لئے سفر کر سکیں۔
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نےکہا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کایہی عزم ہے، جبکہ ملک کے سب سے بہتراسپتال سندھ میں موجودہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت اور یہ سسٹم چلتارہےگا، جبکہ کچھ عناصرعوام میں مایوسی پھیلارہےہیں، مایوسی پھیلا کر کوئی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکتا، مہنگائی، چیلنجز موجود ہیں، ہم عوام کوریلیف دیں گے۔
وزیراطلاعات سندھ نے یہ بھی کہا کہ کام کرکے بات کرنی ہے، لوگوں کوانتشار میں ڈال کربات نہیں کرنی، یہاں بیانیے بنائے جاتے ہیں کہ کام نہیں ہو رہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی دن رات عوام کی خدمت میں کوشاں ہے، کچھ نہیں ہونے والا، ملک پہلے سے بہترانداز میں چلےگا، جبکہ سپریم کورٹ سے وہ ریلیف ملا جومانگا نہیں گیاتھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News