Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایم کیو ایم کا یکم اگست سے قومی شجرکاری مہم شروع کرنے کا اعلان

Now Reading:

ایم کیو ایم کا یکم اگست سے قومی شجرکاری مہم شروع کرنے کا اعلان
مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم کا یکم اگست سے قومی شجرکاری مہم شروع کرنے کا اعلان

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے یکم اگست سے قومی شجرکاری مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایم کیوایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کراچی میں دیگر رہنماؤں کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یکم اگست سے قومی شجرکاری مہم شروع کرنے جارہے ہیں، انسان نے ماحول کو خراب کردیا، کراچی کنٹکریٹ کا جنگل بن گیا۔

انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم کا آغاز کراچی سے ہوگا، مہم کے دوران لاکھوں پودے لگائے جائیں گے، ہر انسان کو کم سے کم آٹھ درخت لگانے چاہیں۔

رہنما ایم کیوایم نے کہا کہ پاکستان کی قسمت کے فیصلے نوجوانوں نے کرنے ہیں، نوجوانوں کو معاشرے کا ذمہ دار فرد نہ بنایا تو یہ خطرناک ہوگا، ریاست اپنی ذمہ داری ادا نہیں کر پارہی۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ایم کیوایم پاکستان نے ریسرچ کی بنیاد پر پلان تیار کیا ہے، 28 جولائی کو ایکسپو سینٹر میں یوتھ کنونشن ہوگا، یوتھ کنونشن میں نوجوانوں کو تمام چیزوں کا جواب ملے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح عبور
پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں 6 فیصد کی کمی
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
کراچی: سنار سے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے کی بڑی ڈکیتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر