Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم تاجکستان کے دو روزہ دورے پر دوشنبہ پہنچ گئے

Now Reading:

وزیراعظم تاجکستان کے دو روزہ دورے پر دوشنبہ پہنچ گئے
وزیراعظم تاجکستان کے دو روزہ دورے پر دوشنبہ پہنچ گئے

وزیراعظم تاجکستان کے دو روزہ دورے پر دوشنبہ پہنچ گئے

وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ تاجکستان کے دو روزہ دورے پر دوشنبہ پہنچ گئے۔

دوشنبہ ائیرپورٹ پر تاجک وزیراعظم عزت مآب قاہر رسول زادہ، تاجک وزیر توانائی و آبی وسائل دلیر جمعہ، تاجک نائب وزیر خارجہ فرخ شریف زادہ، دوشنبہ کے مئیر جمشید تبر زادہ اور پاکستان میں تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ، تاجکستان میں پاکستان کے سفیر محمد سعید سرور اور اعلی سرکاری و سفارتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔

دوشنبہ ائیرپورٹ پر وزیراعظم محمد شہباز شریف سے تاجک وزیراعظم عزت مآب قاہر رسول زادہ کی ملاقات اور رسمی گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم دوشنبہ میں اسماعیل سامانی کی یادگار پر پہنچے جہاں انہوں نے پھولوں کا گلدستہ رکھا، اسماعیل سامانی وسط ایشیا کی تاریخ شخصیت اور تاجکستان کا قومی ہیرو ہے جس نے نویں اور دسویں صدی میں تاجکستان اور خراسان کے علاقے پر حکومت کی اور تاجک قوم کو تاریخ ساز ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

  وزیراعظم شہبازشریف تاجک صدرامام علی رحمان کی دعوت پردورہ کررہے ہیں، اس موقع پر دوشنبہ میں وزیراعظم تاجکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔

Advertisement

وزیراعظم شہبازشریف تاجکستان دورے کے دوران تاجک صدرامام علی رحمان  اور تاجک وزیراعظم قاہر رسولزادہ سے ملاقات کریں گے اس کے علاوہ وزیراعظم کی تاجک پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے چیئرمین سے بھی ملاقات ہوگی۔

 ملاقات میں تجارت، سفارتی وسماجی تعلقات، توانائی اوردیگر شعبوں میں باہمی اشتراک پرتبادلہ خیال ہوگا اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں پربھی دستخط کئے جائیں گے۔

 واضح رہے کہ 2 روزہ سرکاری دورہ پاکستان اورتاجکستان کےدرمیان اعلیٰ سطح تبادلوں کاحصہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر