
وزیر اعلی پنجاب کا جشن آزادی کے دن سے سولر پینل کی تقسیم شروع کرنے کا فیصلہ
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں جشن آزادی کے دن سے سولر پینل کی تقسیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے عوام 14 اگست سے مفت سولر پینل حاصل کر سکیں گے، جبکہ 200سے زائد اور 500 یونٹ تک استعمال کرنے والے عوام کو سولر پینل 10 فی صد معاوضہ کی ادائیگی پر ملیں گے۔
500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے عوام کو سولر پینل کی فراہمی کی 90 فی صد رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی اور بلا سود ادائیگی پانچ سال میں کی جاسکے گی، جبکہ سولر پینل کی فراہمی بینکوں کے ذریعے ہو گی، اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے سولر پینلز کی فراہمی کی اسکیم کی تمام جزئیات طے کرلیں ہیں۔
وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ سولر پینلز کی فراہمی سے عوام کے بجلی بل میں 40 فی صد کمی ہوگی، جبکہ عوام کو ریلیف دینا ہی میرا مشن ہے، مشکل حالات ہیں لیکن ہم عوام کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News