
مجھے بی آر ٹی ریڈ لائن وقت سے پہلے مکمل چاہئے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے بی آر ٹی ریڈ لائن وقت سے پہلے مکمل چاہئے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت بی آر ٹی ریڈ لائن کے پروجیکٹ پراہم اجلاس ہوا جس میں پروجیکٹ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
سید مراد علی شاہ نے اجلاس کے دوران کہا کہ ریڈ لائن پروجیکٹ کے ترقیاتی کام کی وجہ سے علاقے کے لوگ پریشان ہیں، میں چاہتا ہوں کہ پروجیکٹ پرکام تیز کیا جائے، تاکہ عوام کو ٹریفک جام کی صورتحال کا سامنا بھی نہ ہو۔
اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے بتایا کہ لوٹ ون ملیر ہالٹ تا موسمیات جس کی پروگریس 9.46 فیصد ہے، اس پر کام تیزی سے جاری ہے جبکہ لوٹ ٹو موسمیات تا نمائش تک کی پروگریس 15.3 فیصد ہے۔
شرجیل میمن نے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا کہ یوٹیلیٹیز کی منتقلی کے باعث کام کی رفتار میں کمی آتی ہے، ریڈ لائن لوٹ ون پر کام مارچ 2026 اور لوٹ ٹو پر جون 2026 میں کام مکمل ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ جناح ایوینیو کو دو ماہ کے دوران مکمل کر کے ٹریفک کے لیے کھول دیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لوٹ ون پر مکس ٹریفک لائنز ہیں جس سے عوام کو پریشانی ہے جبکہ کے فور کی لائن بی آر ٹی کے روٹ کے ساتھ جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے واٹر بورڈ کو ہدایت دی کہ دن رات کام کر کے اپنی لائن بنا لیں، اس کے علاوہ بی آر ٹی پر بھی دن رات کام کروائیں۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ واٹر بورڈ کی جو بھی یوٹلیٹیز کی شفٹنگ کرنی ہے وہ دو ہفتوں کے اندر مکمل کریں، مجھے بی آر ٹی ریڈ لائن وقت سے پہلے مکمل چاہئے۔
وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت دی گئی کہ کے-الیکٹرک کی کچھ یوٹلیٹیز ری لوکیٹ ہونی ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا گیا کہ بی آر ٹی پروجکٹ سے کے الیکٹرک کو یوٹلیٹیز شفٹ کرنے کیلئے 80 فیصد رقم ادا کی گئی ہے۔
اجلاس میں کے الیکٹرک نمائندے نے وزیراعلیٰ سندھ سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ رائٹ آو وے دیا جائے تو کیبلز شفٹ کر دیں گے، جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کو رائٹ آف وے دیں اور ایک ماہ میں کیبلز شفٹ کروائیں۔
مراد علی شاہ نے اجلاس کے دوران سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کو یو کے اپارٹمینٹ روڈ، عسکری پارک اور جیل چورنگی سے کچرا اٹھانے کی ہدایت بھی دی اور کہا کہ مجھے بی آر ٹی ریڈ لائن کے مسائل حل کرنے ہیں، اس کے علاوہ ریڈ لائن کے مسائل حل ہونے سے محکمہ ٹرانسپورٹ کوریڈور پر کام تیز کرے گا۔
اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی، ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بوڈ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈائریکٹر کے الیکٹرک حارث صدیقی اور دیگر شریک تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News