کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ جاری
کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
جن علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ان میں لانڈھی، ملیر، کیماڑی، اورنگی ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، بفرزون، گولیمار اور لیاری سمیت متعدد علاقے شامل ہیں۔
لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے، جبکہ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ فوری بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
