Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالت نے آزاد جیتنے والےکو 29 دن دیکر ہارس ٹریڈنگ کا دروازہ کھول دیا، رانا ثناء اللہ

Now Reading:

عدالت نے آزاد جیتنے والےکو 29 دن دیکر ہارس ٹریڈنگ کا دروازہ کھول دیا، رانا ثناء اللہ
رانا ثناء اللہ

عدالت نے آزاد جیتنے والے کو 29 دن دیکر ہارس ٹریڈنگ کا دروازہ کھول دیا، رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آئین نے آزاد جیتنے والے کو 3 دن کی مہلت دی لیکن عدالت نے 29 دن دے کر ہارس ٹریڈنگ کا دروازہ کھول دیا، اب کوئی خود غائب ہوگا اور کوئی پیسے بنائے گا۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مسئلے کے دو پہلو ہوتے ہیں، کسی بھی مسئلے پر یا تو بیٹھ کر بات ہوتی ہے یا پھر تصادم ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہمیں جیلوں میں ٹھوسا جارہا تھا جب بھی ہم بیٹھ کر بات کرنے کو تیار تھے، ملک و قوم کیلئے بیٹھ کر معاملات کو اسوقت بھی طے کرنا چاہتے تھے، اسوقت ہمارے ساتھ بھی دھاندلی ہوئی اور سیٹیں چھینی گئی تھیں، اسوقت بھی یہ لوگ تیار نہیں تھے اور آج بھی نہیں ہیں، ہم تو معاملےکو حل کرنا چاہتے ہیں آئیں بیٹھیں، اگر کوئی حل نہیں تو بات بےمعنی ہوجاتی ہے وہ کیا چاہتے ہیں ہم کیا چاہتے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انکو حق حاصل ہے اپنے کیسز کو صحیح ثابت کرنے کیلئے پورا زور لگائیں، پراسیکیوشن کو بھی حق حاصل ہے کیسز ثابت کرنے اور سزا دلوانے کیلئے کوشش کرے۔

انکا کہنا تھا کہ لوگوں نے بیان حلفی جمع کرائے کہ ہم آزاد الیکٹ ہوئے تھے، کہا ہم سنی اتحاد کونسل ایک سیاسی جماعت ہے جس میں داخل ہوگئے ہیں، سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن سے کہا ہمیں ریزرو سیٹیں دیں، ای سی نے کہا ریزور سیٹیں نہیں بنتی کیونکہ الیکشن میں حصہ نہیں لیا تھا۔

Advertisement

لیگی رہنما نے کہا کہ فیصلہ پشاور ہائیکورٹ گیا اور الیکشن کمیشن کے نکتہ نظر کو درست جانا، سنی اتحاد کونسل گئی سپریم کورٹ جہاں ای سی اور انکا نکتہ نظر تھا، سپریم کورٹ میں نہ تو پی ٹی آئی پارٹی تھی اورنہ ہی ن لیگ، فیصلہ یہ آیا کہ یہ لوگ سنی اتحاد کونسل کے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 51 اور 106 کے تحت جو بیان حلفی دیے وہ کہتے ہیں انکو چھوڑیں، ان میں سے 39 پی ٹی آئی کے ہیں اور 41 پندرہ دن میں فیصلہ کریں، اب 15 دن میں فیصلہ کیا جائے گا جس جماعت میں وہ ہیں سرٹیفکیٹ جاری کرے گی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اب 29 دن منڈی لگے گی لوگوں پر دباؤ آئے گا کچھ لوگ مال بھی کمائیں گے، یہ 29 دن کا ہارس ٹریڈنگ کا طریقہ کار کس طرح دیا جاسکتا ہے، اس طریقہ کار میں کوئی ابہام نہیں کوئی تشریح کا پہلو بھی نہیں، اگر اس طرح آئین کو ری رائٹ کیا جائے گا تو کیا ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہر کسی نے آئین پر عمل کرنے اور تحفظ کا حلف اٹھایا ہوا ہے، یہ حلف وزیراعظم اور سپریم کورٹ کے معزز ججز نے بھی اٹھایا ہے، اس فیصلے کو ایک طرف رکھ کر فیصلہ کریں کہ آپ نے آئین پر چلنا ہے یا آپ نے آئین یا اپنےحلف کی خلاف ورزی کرنی ہے، ایک پیچیدہ صورتحال ہے جس سے قوم، حکومت اور اداروں کا سامنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
کراچی؛ بچیوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کی تہلکہ خیز ابتدائی تفتیشی رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر