سندھ رینجرز کا محرم کے دوران سیکیورٹی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ
کراچی: سندھ رینجرز کی جانب سے محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران سیکیورٹی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقاص کی زیر صدارت ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) میں ایک اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی شہر کی امن و امان کی صورتحال بالخصوص محرم الحرام کے انتظامات کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور اس حوالے سے کیے گئے لائحہ عمل کی منظوری دی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ رینجرز اور پولیس کی جانب سے محرم الحرام کے دوران مشترکہ فلیگ مارچ اوراسنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے گا، مذہبی اجتماعات، مجالس اورجلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ اجلاس میں آئی جی سندھ، کمشنر سکھر، ایڈیشنل سیکریٹری ہوم، ایڈیشنل کمشنرز (کراچی، حیدر آباد)، جوائنٹ ڈی جی آئی بی، ڈی آئی جی (سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، ایسٹ، ویسٹ، ساؤتھ، سی آئی اے، ٹریفک) پولیس نے شرکت کی۔
رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے ڈی آئی جی (سکھر، حیدرآباد) بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
