Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہر قائد میں نو محرم الحرام کا جلوس نشتر پارک سے برآمد

Now Reading:

شہر قائد میں نو محرم الحرام کا جلوس نشتر پارک سے برآمد
شہر قائد میں نو محرم الحرام کا جلوس نشتر پارک سے برآمد

شہر قائد میں نو محرم الحرام کا جلوس نشتر پارک سے برآمد

 کراچی میں نو محرم الحرام کا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگیا ہے، جلوس کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

نشتر پارک میں 9 محرم کی مرکزی مجلس کا آغاز ہوگیا، شہنشاہ حسین نقوی مجلس سے خطاب کر رہے ہیں، مجلس کے بعد جلوس برآمد ہوگا۔

سکیورٹی کے حوالے سے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس  بھی بند ہیں، جبکہ پولیس اور رینجرز کے دستے نمائش چورنگی پہنچ گئے۔

جلوس کے اطراف آنے والے تمام سڑکیں اور گلیاں کنٹینرز لگا کر بند کی گئی ہیں، اس کے علاوہ کراچی میں 9 محرم کے جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والی گلیوں اور راستوں کو سیل کر دیا گیا۔

ایم اے جناح روڈ، کوریڈور3 اور صدر کے مختلف مقامات پر کنٹینر رکھ کر راستے بند کردیے گئے  ہیں، جبکہ جلوس کے روٹ پر پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات ہیں۔

Advertisement

جلوس کی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کی مدد سے نگرانی کی جائے گی، جبکہ جلوس کے پیش نظر  ٹریفک کے لیے متبادل راستوں کا پلان جاری کردیا گیا ہے۔

مرکزی جلوس نشتر پارک سے روانہ ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پزیر ہو گا، جبکہ چھوٹی یا بڑی ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے راست پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

9  اور 10 محرم الحرام کے دوران کراچی پولیس کے 17 ہزار 947 افسران و اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کیے جائیں گے، اس کے علاوہ عمارتوں کی چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات ہیں، جبکہ رینجرز کی بھاری نفری بھی تعینات ہوگی۔

جلوس کے راستوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں پاک فوج کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر