
شدید بارش؛ مریم نواز کا انتظامیہ اور واسا حکام کو فیلڈ میں پہنچنے کا حکم
لاہور میں شدید بارش کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انتظامیہ اور واسا حکام کو فیلڈ میں پہنچنے کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے لاہور سمیت تمام شہروں میں نکاسی آب کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت دی اور کہا کہ عملہ اور افسر پانی کی نکاسی مکمل ہونے تک فیلڈ میں رہیں۔
مریم نواز نے ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کو ہنگامی صورتحال کے خدشے کے پیش نظر پیشگی تیاری کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لیے بلا تعطل کام کیا جائے۔
انکا کہنا تھا کہ مختلف شہروں میں مسلسل بارش سے پیدا شدہ صورتحال ہنگامی اقدامات کی متقاضی ہے، بارش کے بعد سڑکوں بازاروں اور گلیوں میں پانی نظر نہ آنا چاہیے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس روڈز کو کلیر کرائیں، ٹریفک جام نہیں ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News