Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی معیشت آئی پی پیز کا معاملہ حل کیے بغیر صحیح نہیں ہوسکتی، مصطفیٰ کمال

Now Reading:

پاکستان کی معیشت آئی پی پیز کا معاملہ حل کیے بغیر صحیح نہیں ہوسکتی، مصطفیٰ کمال
پاکستان کی معیشت آئی پی پیز کا معاملہ حل کیے بغیر صحیح نہیں ہوسکتی، مصطفیٰ کمال

پاکستان کی معیشت آئی پی پیز کا معاملہ حل کیے بغیر صحیح نہیں ہوسکتی، مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کی معیشت آئی پی پیز کا معاملہ حل کیے بغیر صحیح نہیں ہوسکتی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حالات اچھے نہیں ہیں، آئی پی پیز والا معاملہ ہم نے اٹھایا ہوا ہے، توقع ہے کہ اس حوالے سے وزیراعظم سے دو تین روز میں ملاقات ہوجائے گی، جبکہ ہم آئی پی پیز کے معاملے پر سب کو ساتھ بٹھا کا معاملہ حل کرسکتے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بارش ہونے والی ہے اور نالوں کی صفائی نہیں ہوئی ہے، نالوں کی صفائی بارش سے چار ماہ پہلے سے شروع ہوتی ہے، بارشوں میں نہیں ہوتی، بلدیاتی حکومت جس کی ہے اس کی سندھ حکومت بھی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اگر پاکستان کو بچانا ہے تو کراچی کو اسکا جائز شیئر دینا ضروری ہے، جبکہ بلدیاتی حکومت کے حوالے سے ہماری ترمیم پر عملدرآمد نہیں ہوگا پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، ہماری بات مانیں تمام اداروں اور حکومت سے درخواست ہے۔

مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ میں سمجھتا ہوں ملک کے مایوسی کے دلدل میں ہم نے پاکستانیوں کو امید کی کرن دی ہے، ہمیں دنیا سے کنیکٹ ہونا ہے، اگر کوٹا سسٹم ختم نہیں ہورہا تو ہم اس طرح سے کمائیں۔

Advertisement

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یکم اگست سے ایم کیو ایم پاکستان ملک گیر گرین پاکستان مہم کا آغاز کراچی سے کرنے جارہی ہے، ہر انسان کو آٹھ درخت اپنی زندگی میں لگانے ہیں، تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والوں سے کہتا ہوں کہ اپنے علاقوں میں پودے لگانے شروع کریں، پودے لگانے سے پہلے یہ جان لیں کہ آپ جہاں پودے لگا رہے ہیں وہاں اس زمین پر کون سا پودا لگ سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر