
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھ کوپاکستان کا آئی ٹی صوبہ بنانےجارہے ہیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی کے بعد اب حیدرآباد میں آئی ٹی کے ایڈوانس کورس کرائےجائیں گے، جبکہ ایک سال کے آئی ٹی ڈپلومے کا سرٹیفکیٹ کراچی یونیورسٹی دے گی۔
گورنرسندھ نے یہ بھی کہا کہ گوگل ٹیم کےساتھ بھی معاہدہ کرنے جارہےہیں، معاہدے کے بعد بچوں کوگوگل سرٹیفکیٹ جاری ہوگا، جبکہ جدید آئی ٹی کورسزبالکل فری ہیں۔
واضح رہے کہ گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے حیدرآباد میں گورنر اینیشیٹو کے تحت آئی ٹی کورسز کے ٹیسٹ کی تاریخ محرم الحرام کے احترام میں تبدیل کر دی تھی، اب آئی ٹی کورسز کے ٹیسٹ 19، 20 اور 21 جولائی کو نیاز اسٹیڈیم میں ہوں گے، صرف ٹیسٹ پاس کرنے والے طلبا آئی ٹی کے مفت کورسز کرسکیں گے، جبکہ ٹیسٹ اور کلاسز بالکل مفت ہیں کسی طالب علم کو ایک روپیہ بھی نہیں دینا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News