Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرحد پاردہشتگردی کو روکنا صوبائی حکومت کی نہیں بلکہ وفاق کی ذمہ داری ہے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

Now Reading:

سرحد پاردہشتگردی کو روکنا صوبائی حکومت کی نہیں بلکہ وفاق کی ذمہ داری ہے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرڈاکٹر سیف نے کہا کہ سرحد پاردہشتگردی کو روکنا صوبائی حکومت کی نہیں بلکہ وفاق کی ذمہ داری ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ جعلی وفاقی حکومت دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں سنجیدہ نہیں، جبکہ وزیراعظم ملک میں موجودہ سیکیورٹی معاملات پرغیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں۔

مشیراطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ وفاقی حکومت کی حرکتوں کی وجہ سے دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں قوم میں عدم اعتماد کا فقدان بڑھ گیا ہے جبکہ دوسری جانب دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں قوم اورسیکیورٹی فورسز قربانیاں دے رہی ہیں۔

بیرسٹرڈاکٹرسیف نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت غیرسنجیدہ بیان بازی سے ملک کے مقبول ترین سیاسی جماعت پر دہشتگردی کے فروغ کا الزام لگارہی ہے، جبکہ غیر سنجیدہ بیان بازی سے جعلی سرکار نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

مشیراطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ جعلی فارم 47 سرکار دہشتگردی جسے اہم قومی مسئلے پر سیاست کررہی ہے جبکہ وزیراعظم کی جانب سے عزم استحکام کے حوالے سے غیرسنجیدہ بیان نے کنفیوژن پیدا کردی تھی، اس کے علاوہ عزم استحکام کے حوالے سے وزیراعظم کی غیر ذمہ دارانہ بیان کی وجہ سے عوام نے سیکیورٹی اداروں پر تنقید کی۔

Advertisement

 بیرسٹرڈاکٹرسیف  نے کہا کہ وزیراعظم کی غیر ذمہ دارانہ بیان نے فوج اور دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں قوم اور اداروں کے عزم اور ارادوں کو نقصان پہنچایا ہے، جبکہ مسلم لیگ ن عوام اور فوج کے درمیان اختلاف اور خلیج پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

مشیراطلاعات خیبرپختونخوا نے یہ بھی کہا کہ وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد جعلی سرکار نے ایک بار پھر خیبرپختونخوا کے خلاف جھوٹ پرمبنی سیاسی بیان بازی کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے، اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے الزام لگایا کہ فوج نے جن علاقوں کو کلئیر کیا خیبرپختونخوا حکومت نے وہاں دوبارہ شدت پسندوں کو آباد کیا۔

بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ وفاقی حکومت ہمیں ثبوت دیں کہ خیبرپختونخوا حکومت نے کہاں پرشدت پسندوں کو آباد کیا ہے، وزیر اعظم نے اسمبلی فلور میں غلط بیان دیا کہ خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی نہیں اور وفاقی حکومت کے 590 ارب کھا گئے، خیبرپختونخوا میں 2014 سے سی ٹی ڈی آپریشنل ہے۔

 مشیراطلاعات بیرسٹرڈاکٹر  سیف نے کہا کہ وفاق نے 590 ارب سوات آپریشن کے بعد اخراجات اور نقصانات کے لیے دئیے، جبکہ جیو فیکٹ چیک نے بھی ثابت کر دیا کہ وزیراعظم نے اسمبلی فلور پر خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی اور اعداد شمار پرغلط بیان دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر