
پاکستان اور تاجکستان کا پارلیمانی تعلقات جاری رکھنے پر زور
دوشنبہ: پاکستان اور تاجکستان نے پارلیمانی تعلقات کو جاری رکھنے پر ضرورت پر زور دیا ہے۔
تاجکستان کی مجلس اولی (تاجک پارلیمنٹ) کی مجلسی نموینداگون (ایوان زیریں) کے چیئرمین جناب محمد طائر زاکر زادہ نے آج دوشنبہ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم اور تاجکستان کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے چیئرمین نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی سطح پر تعاون کے حوالے اطمینان کا اظہار کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے لیے پہلے سے قائم پارلیمانی فرینڈشپ گروپس اور باقاعدہ پارلیمانی تبادلوں کو مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اراکین پارلیمنٹ دونوں ممالک کی عوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے اراکین پارلیمنٹ کی مسلسل بات چیت اور روابط کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے جمہوریہ تاجکستان کے آئین کی 30ویں سالگرہ پر چیئرمین کو مبارکباد بھی دی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم تاجکستان کے صدر عزت مآب امام علی رحمان کی دعوت پر تاجکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News