
وزیر اعظم کی نجکاری کے لئے مکمل پلان تیار کرنے کی ہدایت
وزیر اعظم شہباز شریف نے نجکاری کے لئے مکمل پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سرمایہ کاری بورڈ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کارکردگی اور اداروں کی نجکاری پر امور کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اجلاس میں غیر فعال اداروں کو ختم کرنے اور پرفارمنس کو بہتر بنانے کی ہدایت دی۔
واضح رہے کہ اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر نجکاری بورڈ علیم خان اور وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ شریک تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News