Advertisement
Advertisement
Advertisement

انٹرا پارٹی انتخابات؛ پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کروانے کی مہلت مل گئی

Now Reading:

انٹرا پارٹی انتخابات؛ پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کروانے کی مہلت مل گئی
الیکشن کمیشن

انٹرا پارٹی انتخابات کیس: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو مزید مہلت دے دی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دستاویزات جمع کروانے کے لیے مہلت دے دی۔

ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن پہنچے۔

سماعت کے آغاز پر ممبر خیبر پختونخوا نے کہا کہ پی ٹی آئی اب ایک ادارہ نہیں ہے، ہم جاننا چاہتے ہیں وہ کونسی اتھارٹی ہے جس نے پارٹی الیکشن کروائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے حالیہ انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کا کوئی اعتراض نہیں آیا، صرف چند تکنیکی اور قانونی سوالات ہیں جن کا ہم جواب دیں گے۔

اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن سے دستاویزات جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی اور کہا کہ سینٹرل سیکریٹریٹ سے پولیس تمام دستاویزات حتیٰ کہ واٹر ڈسپنسر بھی اٹھا کر لے گئی ہے۔

Advertisement

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کروانے کے لیے مہلت دے دی

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کروانے کے لیے مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی جبکہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 13 جولائی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس سماعت کے لیے مقرر کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر