محرم الحرام 1446 کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج ہوگا۔
محرم الحرام کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عبدالخبیرآزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں شام 7 بجے شروع ہوگا۔
اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی کوئٹہ کےاراکین بھی شرکت کریں گے جبکہ دیگرصوبوں کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔
محرم الحرام کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی فیصلہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی ہی کریں گے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے چاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
