
لیپ ٹاپ اسکیم سے متعلق حکومت کا بڑا اعلان
لیپ ٹاپ اسکیم سے متعلق حکومت نے بڑا اعلان کردیا۔
پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے طلباء کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے ماڈل اسکولوں کا مقابلہ دنیا کے اسکولوں سے ہے، پورے پاکستان میں دانش اسکول بنانے جا رہے ہیں، اس سال ڈیڑھ لاکھ لیپ ٹاپ پرائم یوتھ پروگرام میں لا رہے ہیں، اسپورٹس ایک انڈسٹری کا درجہ پا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لیپ ٹاپ اسکیم، دانش اسکولز بنائے، پنجاب حکومت انڈومینڈ فنڈ بنایا، اس فنڈ کو اب پاکستان حکومت انڈومینڈ فنڈ بنا دیا ہے۔
رانا مشہود نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ تو بےتحاشہ ہے ان کو پلیٹ فارم کی ضرورت ہے، حکومت پاکستان ای اسپورٹس کی پہلی فیڈریشن بنانے پر کام کر رہی ہے، اس سال دس اسپورٹس اکیڈمیز بنا رہے ہیں، ہر اسپورٹس کی علیحدہ علیحدہ اکیڈمی ہوگی۔
پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ پاکستان سیف گیمز کی میزبانی کرنے جا رہا ہے، حکومتوں کا کام نوجوان کو پلیٹ فارم دینا ہوتا ہے، جہاں تعلیم پر اتنا خرچ کرتے ہیں، اسکلڈ لیبر دنیا کی ڈیمانڈ ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6 سال میں ہائرایجوکیشن کو پیسہ کیوں نہیں دیا گیا، میاں صاحب کو کیوں نااہل کیا گیا، 100 دن کے اندر ہائر ایجوکیشن کے فنڈز پر کٹ لگ رہا تھا۔
رانا مشہود نے مزید کہا کہ شہبازشریف نے منع کیا ایک پیسہ نہیں کاٹیں گے، اگلے سالوں میں جو ہماری کمٹمنٹ رہی ہے وہ پوری ہوتی رہیں گی، سب سے بڑا کٹ تعلیم پر لگا، مہنگائی چار سال کی کم ترین سطح پر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News