Advertisement
Advertisement
Advertisement

9 مئی کے مجرم نے منصوبہ سازی اور سہولت کاری کا اعتراف کرلیا، مریم نواز

Now Reading:

9 مئی کے مجرم نے منصوبہ سازی اور سہولت کاری کا اعتراف کرلیا، مریم نواز
مریم نواز

موٹرویز پر ریسکیو سروسز کیلئے ایمبولنس سروس کا آغاز کررہے ہیں، مریم نواز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے مجرم نے منصوبہ سازی اور سہولت کاری کا اعتراف کرلیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بالآخر 9 مئی کے ماسٹر مائینڈ نے منصوبہ بندی کا اعتراف گناہ کرلیا، یہ جماعت نہیں، انتشاری ٹولہ ہے جس کا مقصد صرف اور صرف شرپسندی کے ذریعے ریاست کو نقصان پہنچانا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ زمان پارک دہشت گردوں کا تربیتی ہیڈ کواٹر بنا رہا، پیٹرول بم بنانے اور ریاست پر حملے کی تربیت دی جاتی رہی، چار ماہ ٹانگ پر پلستر باندھنے کے ڈرامے کے دوران 9 مئی کی منصوبہ بندی کی گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ کیسا پرامن احتجاج تھا جس میں 200 سے زائد فوجی تنصیبات پر حملے ہوئے، ایئرفورس کے طیاروں کو آگ لگائی گئی، کور کمانڈرز ہاؤس جلائے گئے، شہداء کی یادگاروں کی توہین کی گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے، آئی ایم ایف کو خط لکھنے، سائفر لہرانے کی سازشیں، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی اس بڑی سازش کا حصہ ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ شواہد اور ثبوتوں کی موجودگی میں آئین اور قانون پر عمل کرتے ہوئے اس شرپسند، انتشاری ٹولے کے خلاف سخت کارروائی ہونا ملکی سلامتی اور قومی مفادات کا تقاضا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ یہ وہی سازشی گروہ ہے جس نے دوست ممالک کو پاکستان سے دور کیا، ان کی قیادت کے۔خلاف بدزبانی کی، سی پیک اور چین پر بے بنیاد الزامات لگائے، دھرنے سےچین کے صدر کا دورہ نہ ہونے دیا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ 2014 میں پارلیمنٹ، پی ٹی وی، وزیراعظم ہاؤس پر حملے کیے، پولیس کے سرپھاڑے، سپریم کورٹ کی دیواروں پہ گندے کپڑے دھوئے، ڈی چوک میں قبریں کھودیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر