
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف پولیس ایکشن کو مزید سخت بنایا جائے۔
جاوید عالم اوڈھو کی سربراہی میں ڈی آئی جی ساؤتھ آفس میں جرائم اور ان کے تدارک کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈی آئی جی ساؤتھ ، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن، ایس ایس پی ساؤتھ ، ایس ایس پی سٹی اور ایس ایس پی کیماڑی و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس افسران سے جرائم سے متعلق صورتحال اور انکی روک تھام کے حوالے سے تفصیلی معلومات حاصل کیں اورایک جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایات جاری کیں۔
دوران اجلاس کرائم کی صورتحال کے حوالے سے مفرور اور اشتہاری ملزمان کے خلاف پولیس کاروائیوں پر بھی غور کیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ انسداد اسٹریٹ کرائمز سمیت منشیات، جوئے اوردیگر سماجی برائیوں کے اڈوں اور ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف پولیس ایکشن کو مزید سخت اور کامیاب بنایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی چوریوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقدمات کی تفتیش کو میرٹ کی بنیاد پر کرنے اور چالان کو بروقت عدالتوں میں جمع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News