
مسیحی برادری کی پاکستان کی ترقی و دفاع کیلئے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، وزیرِ اعظم
وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ مسیحی برادری کی پاکستان کی تعمیر و ترقی اور دفاع کیلئے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی پاک فوج کے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افسر جولئین معظم جیمز کو میجر جنرلا کے رینک پر ترقی پانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میجر جنرل جولیئن معظم جیمز کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
وزیرِ اعظم نے مزید یہ بھی کہا کہ میجر جنرل جولئین معظم جیمز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور انکی محنت ولگن نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News