Advertisement
Advertisement
Advertisement

اللہ کا شیر اسماعیل ہنیہ سرخرو ہوا، اسرائیل کو اس ظلم کی قیمت چکانا ہوگی، حافظ نعیم

Now Reading:

اللہ کا شیر اسماعیل ہنیہ سرخرو ہوا، اسرائیل کو اس ظلم کی قیمت چکانا ہوگی، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اللہ کا شیر اسماعیل ہنیہ سرخرو ہوگیا، اسرائیل اور اس کے سرپرستوں کو ظلم کی قیمت چکانا ہوگی۔

حافظ نعیم الرحمان نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کا قیام، ہجرت، شہادت اللہ کے لیے تھی، ‏انہوں نے ظالم ترین طاقتوں کا بےجگری سے مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کا شیر اسماعیل ہنیہ سرخرو ہوگیا، پہلے اپنے خاندان کو قربان کیا پھر خود بھی جنت کے مسافربن گئے۔

‏امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ شہادت ایک مسلمان کی زندگی کا اختتام نہیں، شہادت راحتوں بھری نئی زندگی کا آغاز ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل اور اس کے سرپرستوں کو ظلم کی قیمت چکانا ہوگی، اسرائیلی اقدام نے خطے کو نئی آزمائش میں ڈال دیا ہے، صاف نظر آرہا ہے جنگ اب غزہ تک محدود نہیں رہے گی۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ کیا عالم اسلام کے حکمران اسرائیل کی خاموش حمایت کرتے رہیں گے؟ کیا وقت نہیں آگیا ظالم کے ہاتھ کو کاٹ ڈالا جائے؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر