Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکی معیشت چلانے والے کمزور اور لوٹنے والے بہت طاقتور ہیں، حافظ نعیم

Now Reading:

ملکی معیشت چلانے والے کمزور اور لوٹنے والے بہت طاقتور ہیں، حافظ نعیم
پاکستان میں معاشی حالات بدترین ہوتے چلے جارہے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

پاکستان میں معاشی حالات بدترین ہوتے چلے جارہے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت کو چلانے والے کمزور اور ملک کو لوٹنے والے بہت طاقتور ہیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاست دانوں کا آمرانہ طرز عمل ہوگا تو پھر جمہوری آمریت ہوگی، جمہوریت کو آگے بڑھانا ہے تو جمہوری رویہ اپنانا ہوگا۔

حافظ نعیم نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، معیشت کا بُرا حال ہے جب کہ خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے۔

امیر جماعت اسلامی کہتے ہیں کہ عوام کو مہنگائی، بیروزگاری اور دیگر مسائل کا سامنا ہے، بجلی کی چوری عملے کے بغیر نہیں ہوتی۔ تنخواہوں اورمکان کے کرائے سے زیادہ بجلی کے بل آجاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم تو دھرنے بھی دے رہے ہیں اور احتجاج بھی کررہے ہیں، بلوچستان سے گیس نکلتی ہے تو پہلا حق یہاں کےعوام کا ہے جب کہ سندھ میں کچے کے علاقوں میں ڈاکو راج ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت چلانے والے کمزور ہیں اور ملک کو لوٹنے والے بہت طاقتور ہیں جب کہ بجلی کے بل ادا کرنا عوام کے لئے ممکن نہیں رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر