Advertisement
Advertisement
Advertisement

اولمپئن ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے جی ایچ کیو میں تقریب

Now Reading:

اولمپئن ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے جی ایچ کیو میں تقریب
اولمپئن ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے جی ایچ کیو میں تقریب

اولمپئن ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے جی ایچ کیو میں تقریب

راولپنڈی: اولمپئن ارشد ندیم کو بے مثال کامیابی پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے جی ایچ کیو میں تقریب کا انعقاد۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب منعقد کی گئی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ تقریب میں 1984 اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والی ہاکی ٹیم، قومی کرکٹ ٹیم، اسٹریٹ فٹبال ٹیم، آرمی پولو ٹیم اور نابینا افراد کی خصوصی ٹیم نے بھی شرکت کی۔

Advertisement

علاوہ ازیں خواتین کی گول بال ٹیم، کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں سیف اور ایشین گیمز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

شرکاء میں نامور کھلاڑی جہانگیر خان، اصلاح الدین، شہباز سینئر، سہیل عباس، محمد آصف اور اعصام الحق قریشی بھی موجود تھے جب کہ ارشد ندیم کے اہل خانہ ساتھیوں اور کوچز نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی قوم کے لئےفخر ہے، ان کی کامیابی سے پوری قوم کو خوشیاں ملیں جب کہ پوری قوم نے ارشد ندیم کو اس کے کارنامے کے مطابق اعزاز دیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے ارشد ندیم کے کارنامے کو قومی فخر کے طور پر تسلیم کیا، آرمی چیف نے کھلاڑیوں اور نوجوانوں کو بھرپور تعاون کی فراہمی کے عزم کا اظہار کیا جب کہ آرمی چیف نے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں شامل کرنے پر زور دیا۔

Advertisement

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا مزید کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے سراہنے پر شکریہ ادا کیا اور نوجوانوں کی بے پناہ صلاحیتوں پر زور دیا جب کہ ارشدندیم نے چیلنجز پر قابو پانے، کامیابی کے لئے محنت اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر