
وزیر اعظم کی منکی پاکس سے بچنے کیلئے پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت
وزیر اعظم شہباز شریف نے منکی پاکس (ایم پاکس) سے بچنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایم پاکس سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں وائرس کی تازہ عالمی صورتحال اور مرض سے نمٹنے کی پیشگی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیر اعظم کو ایئرپورٹس، بارڈرز اور اسپتالوں میں انتظامات، ٹیسٹنگ لیبارٹریز، لیب کٹس و متعلقہ ادویات کی دستیابی اور اسکریننگ کے نظام پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں چاروں صوبوں کے اعلیٰ حکام،قومی ادارہ صحت اور این سی اوسی کے حکام شریک تھے۔
اجلاس میں وزیر اعظم کے صحت کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مختار برتھ،سیکریٹری صحت اور ڈی جی صحت بھی شریک تھے۔
وزیر اعظم نے اجلاس میں تمام متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ منکی پاکستان سے بچنے کےلئے پیشگی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News