وفاقی حکومت کا قومی سائبر سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے اہم اقدام
اسلام آباد: وفاقی حکومت کا قومی سائبر سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے سرٹ کونسل کی تشکیل کردی۔
وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے سرٹ کونسل کی تشکیل کردی، سرٹ کونسل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم رولز 2023 کے تحت بنائی گئی ہے۔
سرٹ کونسل ابتدائی طور پر دس ممبران پر مشتمل ہے جس میں دفتر خارجہ، نیشنل سیکیورٹی ڈویژن سے نمائندے شامل کیے گئے ہیں جب کہ وزارت داخلہ اور این ٹی آئی ایس بی کے نمائندے بھی شامل ہیں۔
سیکرٹری آئی ٹی سرٹ کونسل کے چیئرمین ہوں گے، سول سوسائٹی، انڈسٹری اور جامعات سے نمائندے بھی سرٹ کونسل میں شامل ہیں۔
نیشنل سرٹ کے ڈی جی کو سرٹ کونسل کا سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے جب کہ سرٹ کونسل سائبر سیکورٹی کے تمام اقدامات کی نگرانی کرے گی۔
سرٹ کونسل تمام سرٹس کے لیے مشاورتی کونسل کا کردار ادا کرے گی، کونسل نیشنل اور سیکٹورل سرٹس کے حوالے سے اقدامات تجویز کرے گی جب کہ سرٹ کونسل کے باقی ممبران کا تقرر بعد میں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
