
گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کا دہشتگردوں سے مقابلہ، ایک دہشتگرد ہلاک
گوجرانوالہ ایمن آبادمیں سی ٹی ڈی اوردہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق فائرنگ کےتبادلےمیں ایک دہشت گردہلاک ہوگیا جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردسےاسلحہ،سیفٹی فیوز اور دھماکہ خیزموادبرآمد ہوا ہے۔ ہلاک دہشتگردکی شناخت کیلئے نادرا سے رابطہ کیاجارہاہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کےدہشتگرداہم مقامات پردہشتگردی کامنصوبہ بنارہےتھے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید کہا کہ واقعےکامقدمہ درج کرکے فراردہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News