Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسماعیل ہانیہ کے قتل کی مذمتی قرارداد قومی اسمبلی میں جمع

Now Reading:

اسماعیل ہانیہ کے قتل کی مذمتی قرارداد قومی اسمبلی میں جمع
اسماعیل ہانیہ

اسماعیل ہانیہ کے قتل کی مذمتی قرارداد قومی اسمبلی میں جمع

اسلام آباد: حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے قتل کی مذمتی قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔

ممبر قومی اسمبلی سحر کامران نے اسماعیل ہانیہ کے قتل کی مذمتی قرارداد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی۔

قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد کے مطابق فلسطینی حماس لیڈر اسماعیل ہنیہ کا قتل اسرائیلی جارحیت کو فروغ دینے کا اشارہ ہے، پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

سحر کامران نے قرارداد میں کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہمدردی کا پیغام دیتی ہوں، اسماعیل ہنیہ کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

قرار داد میں کہا گیا کہ بلاشبہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت فلسطینی مسلمانوں کا بڑا نقصان ہے، قومی اسمبلی حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کرتی ہے۔

Advertisement

 قرارداد میں سحرکامران نے مزید کہا کہ ہم خطے میں بڑھتے ہوئے اسرائیلی مہم جوئی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں، خطے میں امن بحال رکھنے کیلئے عالمی برادری عملی اقدامات کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر