Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف پی سی سی آئی کا پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو ملکی خدمات پر خراج تحسین

Now Reading:

ایف پی سی سی آئی کا پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو ملکی خدمات پر خراج تحسین
ایف پی سی سی آئی

بے بنیاد الزامات صدر ایف پی سی سی آئی کی متحرک قیادت کو متاثر نہیں کریں گے، ایف پی سی سی آئی

اسلام آباد: اقلیتوں کے قومی دن کے حوالے سے  فیڈریشن آف چیمبر اینڈ کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) کے عہدیداران نے اپنے پیغام میں پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو ملکی خدمات پر منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اقلیتی برادری کا ملکی ترقی اور خوشحالی میں قابل ذکر کردار ہے، عاطف اکرام شیخ

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اقلیتوں کے قومی دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے، ملک میں امن و استحکام، اتحاد و یگانگت بین المذاہب ہم آہنگی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

انکا کہنا تھا کہ بانی پاکستان محمد علی جناح نے 11 اگست 1947 کی تقریر میں اقلیتوں کو برابر کا شہری قرار دیا، قائد اعظم محمد علی جناح مملکت خداداد پاکستان کو عظیم تر ریاست بنانا چاہتے تھے۔

پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں خود کو محفوظ سمجھتی ہیں، کریم عزیز ملک

Advertisement

دوسری جانب چیئرمین کیپٹل آفس کریم عزیز ملک نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں خود کو محفوظ سمجھتی ہیں، قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات پر پاکستانی عمل کرتے ہیں۔ 11 اگست کی تقریر کے تناظر میں ہر سال 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن منایا جاتا ہے۔

پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی ہے، طارق جدون

نائب صدر ایف پی سی سی آئی طارق جدون نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل طور پر مذہبی آزادی ہے، حکومت سمیت پاکستان کے عوام اقلیتوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کرتے ہیں۔

اقلیتوں کے قومی دن کو پاکستان میں بھرپور طریقے سے منایا جاتا ہے، ملک سہیل

چیئرمین کوآرڈینیشن کیپیٹل آفس ملک سہیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے حوالے سے بہترین قانون سازی کی گئی، اقلیتوں کے قومی دن کو پاکستان میں بھرپور طریقے سے منایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں آج اقلیتوں کا قومی دن منایا جارہا ہے، یہ دن قائد اعظم کی 11 اگست 1947 کی تاریخ ساز تقریر کی یاد اور ان کے افکار کی روشنی میں منایا جاتا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر