Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان 2 دہائیوں سے دہشتگردی کے خلاف تنہا جنگ لڑ رہا ہے، صدر مملکت

Now Reading:

پاکستان 2 دہائیوں سے دہشتگردی کے خلاف تنہا جنگ لڑ رہا ہے، صدر مملکت
صدرِ پاکستان نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان 2 دہائیوں سے دہشتگردی کے خلاف تنہا جنگ لڑ رہا ہے۔

صدر آصف زرداری نے متاثرینِ دہشت گردی کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن اپنے پیاروں کو کھو دینے والے خاندانوں کے درد کی یاد بھی دلاتا ہے، زندہ بچ جانے والے افراد امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

صدر مملکت نے ملکی دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ دو دہائیوں سے زائد جاری جنگ کی پاکستان نے بھاری قیمت چکائی، ہم نے اپنے ہزاروں شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو کھودیا۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹوکو بھی دہشت گردوں نے شہید کیا، متعدد سیاسی و مذہبی رہنما بھی دہشت گردوں کے ہاتھوں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، دہشت گردی نے ملکی معیشت کو بھی اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا۔

آصف زرداری نے کہا کہ ہماری قوم نے چیلنجز کے مقابلے میں بےمثال عزم اور استقامت کا مظاہرہ کیا، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے کامیابی سے دہشت گرد قوتوں پر قابو پایا، پاکستان دودہائیوں سے یہ جنگ تنہا لڑ رہا ہے، ہماری کوششوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔

Advertisement

صدر مملکت نے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، فورسز اور ادارے دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، فوجی آپریشنز جیسے حربی اقدامات سے متعدد دہشت گرد نیٹ ورکس کو ختم کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر