 
                                                      بلوچستان کےغریب و مستحق بچوں کو میرٹ پر آگے لارہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے کہا کہ بلوچستان کےغریب و مستحق بچوں کو میرٹ پر آگے لارہے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بچوں کے اگلے 16 سال کے تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کرے گی، بلوچستان کےغریب و مستحق بچوں کو میرٹ پر آگے لارہے ہیں۔
سرفرازبگٹی نے کہا کہ اقلیتی اسٹوڈنٹس کے لیے اسکالرشپس کا اعلان کیا جب کہ ٹرانس جینڈر کو بھی معاشرے کا اہم حصہ بنانا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کہتے ہیں کہ روزگارکی فراہمی کے لیے اسکلڈ ڈویلپمنٹ ضروری ہے، 30 ہزار نوجوانوں کو اسکلز سے آراستہ کرکے بیرون ملک بھیجیں گے، بیروزگارنوجوانوں کو آسان اقساط پر کاروبار کے لیے قرضے دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 