
دیر آید درست آید، فیصل واوڈا کا فیض حمید کی گرفتاری پر بیان
اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری پر سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بہت بڑے بڑے برج تھے، اب ان کی باری ہے اور انہیں بھی گرنا ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اب پاکستان کوترقی سے کوئی نہیں روک سکتا، ملک میں احتساب کاعمل شروع ہوگیا ہے، 9 مئی کا احتساب ضرور ہوگا۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ فیض حمید اور پی ٹی آئی ایک ہی نام ہے، معاملہ دورتک جائے گا اور بات صرف کرپشن تک نہیں رہے گی، پی ٹی آئی کی ٹاپ لیڈرشپ اس کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے یہ زبردست فیصلہ ہوا ہے، جو ملک کو نقصان پہنچائے گا اس کا احتساب ہوگا، ہم سب کا یہی طریقہ ہونا چاہیے۔ سیاست کریں اور اداروں کو ان کا کام کرنے دیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دیر آید درست آید اور اب ملک میں احتساب کا عمل نظر آئے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News