
پوری قوم ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پوری قوم ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے۔
سردار ایاز صادق نے پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکے کی مذمت کی اور دھماکے میں دو کمسن بچوں سمیت تین قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
ایاز صادق نے دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں سمیت دیگر افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا۔
ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں، زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پوری قوم ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے، دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے میں ملوث شر عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے۔
ایاز صادق نے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع پشین کے مرکزی بازار سرخاب چوک پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ 5 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News