دیربالا: مٹی کا تودہ مکان پر گرنے سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق
دیربالا میں پاتراک کے علاقے میں مٹی کا تودہ مکان پر گرنے سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔
گزشتہ شب شدید بارشوں کے باعث دیر بالا کے علاقہ پاتراک میدان میں گھر پر مٹی کا تودہ گر گیا۔
مٹی کا تودہ گرنے کے باعث ولی محمد نامی شخص کے مکان کی چھت گرنے سے گھر میں موجود تمام 12 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین، ایک مرد اور 9 بچے شامل ہیں جبکہ حادثے سے علاقے میں سوگ کا سماں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
