Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کے دشمنوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، شہدا کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، وزیراعظم

Now Reading:

ملک کے دشمنوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، شہدا کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، وزیراعظم
وزیراعظم

دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔ ملک کے دشمنوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے

کوئٹہ میں وزیراعظم شہبازشریف نے اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کوخاک میں ملانا ہماراعزم ہے، دہشت گروں کے ساتھ کسی رعایت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے، ملک کے دشمنوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، جوآئین کو مانتے ہیں ان سے مذاکرات وقت کی ضرورت ہے، جوپاکستان کونہیں مانتےان کاخاتمہ ملکی ترقی کیلئےناگزیرہے۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا صفایا کریں گے، بلوچستان میں قیام امن کیلئے سب کوکرداراداکرناہوگا، تاثر ہے کہ سول افسران بلوچستان آنے سے کتراتے ہیں، شہدا کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہرقیمت پردہشت گردوں کاخاتمہ کیا جائے گا، کوئی اورراستہ نہیں، 48 ویں کامن کے افسران کوبلوچستان میں تعینات کیا جائے گا۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ افسران کوفوری طورپرایک سال کے اندرتعینات کیا جائے گا، بلوچستان میں خدمات انجام دینے والے افسران کواضافی نمبرز دیں گے، آئندہ چند دنوں میں ڈائریکٹرسائبرکرائم کی تعیناتی کردی جائےگی۔

انھوں نے کہا کہ این ایف سی میں بلوچستان کاحصہ دگنا کر دیا گیا، ہم نے ایک پالیسی بنائی ہے جس پروفاق اورصوبوں کوعمل کرنا ہوگا، بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق مسائل نہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بلوچستان میں 26 اگست کوانتہائی دلخراش واقعہ ہوا، پوری قوم بلوچستان واقعہ پرغمزدہ ہے، دشمنان پاکستان نہیں چاہتے کہ سی پیک منصوبہ مکمل ہو، دشمن طاقتیں پاکستان اورچین کے درمیان اچھےتعلقات نہیں چاہتیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں واقعات پرعوام میں تشویش کی لہر دوڑی، بلوچستان کی ترقی میں تمام رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان میں دہشت گردی نے سراٹھایا ہے جسے کچلا جائے گا۔ پاکستان اپنا مقام دوبارہ حاصل کرے گا اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر