منکی پاکس وائرس؛ بین الاقوامی پروازوں سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ جاری
کراچی: منکی پاکس وائرس کے پیش نظر بین الاقوامی پروازوں سے پاکستان آنے والے تمام مسافروں کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔
ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق منکی پاکس کے تناظر میں کراچی سمیت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر مروجہ انتظامات کے بعد اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ 8 بین الاقوامی ایئر پورٹس پر بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کی اسکریننگ کی گئی، 2 روز کے دوران بیرون ملک سے 140 پروازیں پاکستان آئیں۔
ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے آنے والی پروازوں سے 19 ہزار 412 مسافروں کی اسکریننگ کی گئی، ایئرپورٹ پر ایک مسافر میں منکی پاکس وائرس کی علامت پر آئیسولیشن میں بھیجا گیا، مسافروں کی ایئرپورٹس پر تھرمل مشین سے اسکریننگ کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ برائے صحت نے 2 سالوں میں دوسری بار منکی پاکس کو صحت عامہ کی عالمی ایمرجنسی قرار دے دیا۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وائرس افریقی ملک کانگو سے شروع ہوا اور متعدد ممالک میں پھیلتے ہوئے پاکستان تک پہنچ گیا، پاکستان میں اب تک منکی باکس کا ایک کیس رپورٹ ہوا۔
ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کہا گیا ہے کہ منکی پاکس وائرس کی ایک نئی شکل ”کلیڈ ون بی“ نے عالمی تشویش کو جنم دیا، یہ تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کے بارے میں بہت کم معلومات ہیں، یہ بیماری قریبی رابطے سے پھیلتی ہے جبکہ منکی پاکس ون بی اب تک کئی ممالک میں پھیل چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
