Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں تعلیم کا بجٹ بھی دوسرے کاموں پر لگتا ہے، حافظ نعیم الرحمان

Now Reading:

سندھ میں تعلیم کا بجٹ بھی دوسرے کاموں پر لگتا ہے، حافظ نعیم الرحمان
نعیم الرحمان

سندھ میں تعلیم کا بجٹ بھی دوسرے کاموں پر لگتا ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ میں تعلیم کا بجٹ بھی دوسرے کاموں پر لگتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ یہ سمجھ رہے تھے کے اب اِس ظلم کے خلاف کوئی نھیں اٹھے گا، کسی اعلیٰ افسر کی شادی ہوتی ہے تو شرکاء سے زیادہ پروٹوکول ہوتا ہے، پولیس کی زیادہ تر نفری ایسے ہی استعمال ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال خراب ہے، اِن بڑے بڑے افسران کو پیٹرول بھی ملتا ہے ان کے بچے بڑے اسکولوں میں پڑھتے ہیں جن کی فیس ڈالر میں ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اور ہمارے بچے سرکاری اسکولوں میں پڑھتے ہیں جن کی حالت زار سب کے سامنے ہے، سندھ میں تعلیم کا بجٹ بھی دوسرے کاموں پر لگتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئی پی پیز کے حوالے سے سب کہتے ہیں کے اِن پر پابندی لگاؤ، حکومت کے لوگ آپ کو اِس معاملے میں مطمئن کرتے نظر آئیں گے۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملک میں تعلیم کا بُرا حال ہے، صرف چند فیصد لوگ ہی یونیورسٹی تک جاتے ہیں، معیاری تعلیم ہمارے بچوں کا حق ہے اور یہ حق ہم لے کر رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے ذریعے ریاست بنتی ہے عوام کے بغیر حکومت نہیں بنتی، ہم حق کی بات کریں گے اور ڈنکے کی چوٹ پر کریں گے، پورا ہمارا کے پی بلوچستان امن مانگ رہا ہے کراچی کے حالات خراب ہیں، سندھ میں ڈاکوؤں کا راج ہے جن کے پاس جدید اسلحہ ہے، ہم اللّٰہ کے اور اور اس کے رسول کے ماننے والے ہیں ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں آپ سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، یہ سمجھے تھے کے ہم آئیں گے اور چند دن بیٹھ کر چلے جائیں گے، ہم چلے جائیں گے بس بجلی کے بلوں کو سستا کر دو۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزیر اعظم صاحب ہم آپ سے کہتے ہیں کے آپ سنجیدگی سے سوچیں یہ سب آپ کو کرنا ہو گا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آج خواتین کو نہیں بلایا تھا لیکن آج خواتین کی بڑی تعداد یہاں موجود ہے، آج کراچی میں بھی دھرنا شروع ہو گیا ہے، کل کراچی میں جلسہ ہونے جارہا ہے، لاہور میں بھی دھرنا ہو گا ہم ہڑتال کی طرف بھی جائیں گے، ہم بجلی کے بل نہ بھرنے کی مہم بھی چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کراچی سے تاجروں کے فون آرہے ہیں، ہمیں ہمارا دین اجازت دیتا ہے کہ ہم اپنے حق کے لیے نکلیں، دین ریاست کا نام ہے اور ہمیں فخر ہے، جماعت اسلامی درس و تدریس کا کام کرتی ہے، تعلیم کا کام کرتی ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم سیاست نہیں کرتے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو کہتا ہوں آؤ ہمارے ساتھ اسٹیج پر مزاکرات کرو، آؤ اور بتاؤ کے کیوں تم اپنی مراعات ختم نہیں کرتے کیوں تم آئی پی پیز پر پابندی نہیں لگاتے؟ اگر نہیں آو گے تو یہ دھرنا جاری رہے گا چاہے مہینہ لگے یا سال۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر