
ہمارا ایجنڈا عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہے، امیر مقام
وفاقی وزیرسیفران نے کہا کہ شرپسند عناصرملک میں انتشار، افراتفری چاہتے ہیں، شرپسندعناصرکا اصل چہرہ عوام کے سامنے عیاں ہوگیا۔
ایبٹ آباد میں وفاقی وزیربرائے سیفران انجینئرامیرمقام نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے ہمراہ نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ ڈویژن مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے، ہزارہ موٹروے مسلم لیگ ن کا تحفہ ہے۔
امیرمقام نے کہا کہ نوازشریف نے ملک کوترقیاتی منصوبےدیے، مسلم لیگ ن نے ہزارہ الیکٹراک کمپنی کے قیام کا مطالبہ بھی پوراکیا۔
وفاقی وزیرسیفران نے کہا کہ شرپسند عناصرملک میں انتشار، افراتفری چاہتے ہیں، شرپسندعناصرکا اصل چہرہ عوام کے سامنے عیاں ہوگیا۔
امیر مقام نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پرقبضے کے لیے پارٹی کے اندرلڑائی جاری ہے، پی ٹی آئی ملک مخالف ایجنڈے پرکام کررہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News