عالمی امن کیلئے مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل کیا جائے، پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ
نیویارک: پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی امن کیلئے مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل کیا جائے۔
پاکستان مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں غیر ملکی قبضے کے نتائج واضح ہیں، سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ غزہ میں جاری نسل کشی بند کرائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کےسرحدی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ مقامی کمیونٹیز کی حمایت، مدد اور شمولیت کی وجہ سے کامیاب ہوئی۔
منیر اکرم نے مزید کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے بنیادی اسباب کے حل میں ناکامی واضح ہے، عالمی برادری کی ناکامی سے تنازعات میں اضافہ ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
