Advertisement
Advertisement
Advertisement

خوش آمدید! قومی ہیرو ارشد ندیم کا پاکستان پہنچنے پر فقیدالمثال استقبال

Now Reading:

خوش آمدید! قومی ہیرو ارشد ندیم کا پاکستان پہنچنے پر فقیدالمثال استقبال

خوش آمدید! قومی ہیرو ارشد ندیم کا پاکستان پہنچنے پر فقیدالمثال استقبال

 لاہور: پیرس اولمپکس 2024 میں جیولن تھرو میں عالمی ریکارڈ بنا کر تاریخ رقم کرنے والے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے ہیں، لاہور ایئرپورٹ پر گولڈ میڈلسٹ کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔

اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کی پرواز رات ایک بج کر 25 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پہنچی، ارشد ندیم کے طیارے کو ایئرپورٹ پر واٹر کینن سلیوٹ پیش کر کے خوش آمدید کہا گیا۔

ایئرپورٹ پر ارشد ندیم اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اور شہریوں نے اپنے ہیرو کو کندھوں پر اٹھایا۔

 ارشد ندیم کی آمد پر ان کے مداحوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ڈھول بجا کر ’’پاکستان زندہ باد ارشد ندیم زندہ باد‘‘ کے نعروں سے ان کی واپسی کا جشن منایا۔

قومی ہیرو نے انہیں فراہم کی جانے والی امداد اور سہولیات پر حکومت اور وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ارشد ندیم کے کارنامے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔

احسن اقبال نے اس بات پر زور دیا کہ وسائل محدود ہونے کے باوجود جذبہ کامیابی کا باعث بن سکتا ہے جبکہ انہوں نے اپنے جیسے مزید کھلاڑیوں کی پرورش اور ترقی کے لیے حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شازہ فاطمہ نے ارشد ندیم کے لیے وزیراعظم کی غیر متزلزل حمایت کو اجاگر کیا اور پاکستان کے ہر نوجوان کھلاڑی کو اسی طرح کی حمایت فراہم کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

بعدازاں ارشد ندیم نے میاں چنوں میں اپنے آبائی شہر جانے سے قبل ڈبل ڈیکر بس میں لاہور شہر کا دورہ بھی کیا۔

یاد رہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر قومی ہیرو کا استقبال کرنے والے معززین میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شازہ فاطمہ، پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، پنجاب کے وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور پی ایم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد بھی شامل تھے۔

ارشد ندیم کے اہل خانہ، جو اپنے گاؤں سے خصوصی پروٹوکول کے ساتھ لاہور گئے تھے، ان کے استقبال میں اہلکاروں کے ساتھ شامل ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر