
تاریخ کے اوراق سے، 14 اگست 1965 کو پاکستان کا شاندار جذبہ خیرسگالی کا اظہار
پاکستان نے 14 اگست 1965 کو بھارتی فضائیہ کے پائلٹ فلائٹ لیفٹیننٹ رانا لال چند سکہ کو رہا کیا تھا۔
بھارتی فضائیہ کے پائلٹ فلائٹ لیفٹیننٹ رانا لال چند سکہ نے 24 جون 1965 کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔
بھارتی فلائٹ لیفٹیننٹ رانا لال چند سکہ نے اپنے فرانسیسی ساختہ اوراگانگ طیارے پر پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔
پاکستان ایئر فورس کے اسٹار فائٹر ایف ون او فور اے نے بھارتی پائلٹ کو لینڈنگ پر مجبور کیا، پاک فضائیہ کے ایف ون او فور اسٹار فائٹر نے بھارتی طیارے کو اپنے ایئر ٹو ایئر سائیڈ وائنڈر میزائل کی مدد سے لاک کیا۔
بھارتی پائلٹ نے خطرے کا احساس ہوتے ہی اپنا لینڈنگ گیئر ڈاؤن کرکے ہتھیار ڈالنے کا اشارہ دیا، پاکستان ایئر فورس نے بھارتی پائلٹ کو بدین کے قریب جنگ شاہی کے مقام پر کھیتوں میں لینڈنگ پر مجبور کیا تھا۔
14 اگست 1965 کو یوم آزادی کی خوشی میں حکومت پاکستان نے بھارتی پائلٹ فلائٹ لیفٹیننٹ رانا لال چند سکہ کو رہا کیا تھا۔ بھارتی فضائیہ کا اوراگانگ لڑاکا طیارہ پاکستان ایئرپورٹس کے پاس آج بھی بطور ٹرافی موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News