
پنجاب حکومت کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں سرویلنس اور کاؤنٹر ٹیررازم آپریشنز کیلئے 27 کواڈ کاپٹرز خریدے جائیں گے، جبکہ پنجاب کابینہ نے جدید کواڈکاپٹرز کی خریداری بارے محکمہ داخلہ پنجاب کی سمری منظورکرلی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جدید کواڈ کاپٹرزکی خریداری کیلئے 21 کروڑ 40 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ اٹک، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈی جی خان، راجنپور اور رحیم یار خان کیلئے 20 سرویلنس کواڈکاپٹرزاورمیانوالی، ڈی جی خان، راجنپور اور رحیم یار خان کیلئے پے لوڈ لے جانے والے 7 کواڈکاپٹرز لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پے لوڈ لے جانے والے کواڈکاپٹرز ایک وقت میں 80 ایم ایم کے 2 مارٹر گولے ٹارگٹ پر داغ سکتے ہیں۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور وسائل مہیا کر رہے ہیں، جبکہ اس سے کچے کے علاقوں اور بارڈر ایریا میں قانون کی حکمرانی قائم کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News