Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت اور وزیراعظم کا نوجوانوں کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کا عزم

Now Reading:

صدر مملکت اور وزیراعظم کا نوجوانوں کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کا عزم
افغان جارحیت کا بھرپور جواب، ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، صدرِ مملکت و وزیراعظم

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نوجوانوں کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ اور مستقبل کے خواب دیکھنے والے لیڈر ہیں، نوجوانوں کو پائیدار ترقی، پاکستان کی تعمیر کیلئے مواقع فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔

صدر مملکت نے ملکی ترقی میں نوجوانوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو بااختیار بنانےکی عزم کا ثبوت ہے، نوجوانوں کےعالمی دن پر ملک کے متحرک نوجوانوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارےمستقبل کی ضمانت ہیں، یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے ذریعے 6 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے، طلبا ڈیجیٹل دنیامیں کامیابی کیلئے ہر لحاظ سے لیس ہونے چاہیے۔

صدر آصف زرداری نے مزید کہا کہ منصوبے سے نوجوان کاروباری افراد کی ایک نئی نسل پروان چڑھی، نئی نسل نوکریاں پیدا کررہی ہے اور معاشی ترقی کوبھی آگے بڑھارہی ہے۔

Advertisement

آج کے نوجوان کل کے رہنما ہیں، وزیراعظم

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد اعتراف کرنا ہے کہ نوجوان مستقبل کے معمار ہیں، نوجوان دنیا میں تبدیلی کا اصل محرک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تھیم”کلکس سے ترقی تک، یوتھ ڈیجیٹل پاتھ ویزفارسسٹین ایبل ڈویلپمنٹ” ہے، یہ تھیم ٹیکنالوجی کے دور میں نوجوانوں کی اہمیت واضح کرتی ہے، پاکستان 60 فیصد نوجوان آبادی کا حامل ملک ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان تیزی سےعالمی ڈیجیٹل منظرنامے سے جُڑ رہا ہے، ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے نوجوان مثبت تبدیلی کے محرک بن سکتے ہیں، نوجوان آبادی کی استعداد سے استفادہ حاصل کرنے اور نوجوانوں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، 2013 میں ہم نے یوتھ لون اینڈایگری کلچرل اسکیم متعارف کرائی، یوتھ لون اینڈایگری کلچرل اسکیم کے اب نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد نوجوانوں میں کاروبار کے لیے 186 بلین تقسیم کیے، یوتھ بزنس لون اسکیم کو ہماری حکومت کے دوران ری اسٹرکچرکیا گیا تھا، مائیکروفنانس اداروں کو بلاسود قرضےفراہم کرنے کیلئےشامل کیا تھا، اس اقدام کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ آج کے نوجوان کل کے رہنما ہیں، نوجوان ہی ہمارے ملک کاروشن مستقبل تشکیل دیں گے، بااختیار نوجوان آبادی انفرادی ترقی کو فروغ دے گی، نوجوان ملک کے وسیع ترسماجی واقتصادی ترقی میں کردار ادا کریں گے، پاکستان اپنے روشن مستقبل کی طرف گامزن ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر