Advertisement
Advertisement
Advertisement

مون سون بارشوں کے دوران انتظامیہ الرٹ ہے، شرجیل میمن

Now Reading:

مون سون بارشوں کے دوران انتظامیہ الرٹ ہے، شرجیل میمن
شرجیل میمن

26 ویں آئینی ترمیم بلاول بھٹو کی کوششوں سے ہی ممکن ہوئی، شرجیل میمن

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ  مون سون بارشوں کے دوران انتظامیہ الرٹ ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن  کا کہنا تھا کہ  بارشوں کاہیوی اسپیل سندھ کےمختلف اضلاع میں جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نےانتظامیہ کومتحرک رہنےکاکہاہے،  جہاں بھی بارش کاپانی جمع ہوا،نکاسی کی گئی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ 24  گھنٹے میں کنری میں 120ملی میٹربارش ریکارڈہوئی۔ بارشوں سےسب سےزیادہ دباؤبدین میں آیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نےذاتی طورپراندرون سندھ کادورہ کیا۔ جب قدرتی آفات آتی ہیں توحکومت کاکام ہےفیلڈمیں موجودہو۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ میں بارشوں سے6اموات ہوئی ہیں۔ بارشوں سےلوگوں کی کافی فصلیں  بھی تباہ ہوئی ہیں۔

Advertisement

شرجیل میمن نے کہا کہ بارشوں کے دوران  حیسکو اور سیپکوکارسپانس کافی جگہوں پراچھانہیں آیا۔  ہمارےپاس زیادہ ترپمپنگ مشینزالیکٹرک پرچلتی ہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ  بلاول بھٹو نےکل لوگوں میں سولرسسٹم تقسیم کیےہیں۔پاکستان کی تاریخ میں سولرسسٹم کی فراہمی اہم موڑہے۔  پیپلزپارٹی ایسانظام چاہتی ہےجن سےآئندہ نسلوں کوفائدہ ہو۔

وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سستی بجلی تھرپارکرکےکوئلےسےبنناشروع ہوگئی  ہے۔ آئندہ نسلیں دیکھیں گی تھرپارکرکےکوئلےسےبجلی ملےگی۔ تھرپارکرپاکستان کی تقدیربدلےگا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی شوبازی،فوٹوسیشن پریقین نہیں رکھتی۔ پیپلزپارٹی ایسےکام کرناچاہتی ہےجس سےعوام کومستقل فائدہ ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر