Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت کا چین کے ساتھ کھڑے ہونے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ

Now Reading:

صدر مملکت کا چین کے ساتھ کھڑے ہونے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ
صدر مملکت کا چین کے ساتھ کھڑے ہونے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ

صدر مملکت کا چین کے ساتھ کھڑے ہونے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ کھڑے ہونے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے پیپلز لبریشن آرمی کی زمینی افواج کے کمانڈر جنرل لی چیاؤ منگ نے ملاقات کی، اس موقع پر صدر مملکت نے چین کے ساتھ کھڑے ہونے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کا قابل اعتماد اور عظیم دوست ہے، دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے جب کہ دونوں ممالک کے درمیان سات دہائیوں پر محیط تاریخی تعلقات ہیں۔

صدر مملکت نے دونوں ممالک کو مزید قریب لانے کے لئے فوجی اور دفاعی تعاون سمیت عوامی اور ثقافتی روابط مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان چینی زبان سیکھنے کی حوصلہ افزائی کررہا ہے، چینی زبان سیکھنے سے عوامی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

Advertisement

آصف زرداری کہتے ہیں کہ اپنے گزشتہ دورِ صدارت میں پاک چین اقتصادی راہداری کا وژن پیش کیا لیکن پاکستان اور چین کے دشمن نہیں چاہتے کہ دوطرفہ تعلقات پروان چڑھیں، پاکستان اور چین کو مشترکہ چیلنجز پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

کمانڈر لی چیاؤ منگ نے کہا کہ دونوں ممالک کو دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

کمانڈر لی چیاؤ منگ نے پاکستان میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی بھی مذمت کی، کمانڈر نے جانی نقصان پر پاکستان کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

قبل ازیں صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے لیے خدمات کے اعتراف میں جنرل لی چیاؤمنگ کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز دیا۔ چینی کمانڈر نے نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کب ہوگی؟ پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر