Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور جرمنی کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

Now Reading:

پاکستان اور جرمنی کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
پاکستان اور جرمنی

پاکستان اور جرمنی کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

اسلام آباد: پاکستان اور جرمنی کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

 وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے جرمنی کی وفاقی وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی محترمہ سوینجا شولزے سے وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مزید بڑھانے کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ ملاقات میں غزہ کی صورتحال اور یوکرین تنازع سمیت علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے وفاقی وزیر شلزے کا پاکستان میں خیرمقدم کیا اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جرمنی کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے مابین باہمی طور پر مفید تجارتی اور اقتصادی تعلقات موجود ہیں۔

شہباز شریف نے پاکستان کی صنعتی ترقی میں جرمنی کے کردار کی تعریف بھی کی اور پاکستان جرمنی شراکت داری کو فروغ دینے کی بھرپور خواہش کا بھی اظہار کیا۔

Advertisement

اس تناظر میں وزیراعظم نے پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرت میں کمی اور معاشی نمو کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا جبکہ ملک کی معاشی بحالی کے لیے اصلاحات سمیت اپنی حکومت کی ترجیحات کا بھی ذکر کیا۔

دوسری جانب وزیر شلزے نے وزیر اعظم کو چانسلر اولاف شولز کا تہنیتی پیغام پہنچایا اور پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعاون کے شعبوں میں اشتراک مضبوط بنانے کے لیے جرمنی کے عزم کا اعادہ کیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ جرمنی پاکستان کے قابل تجدید توانائی کے شعبے اور موسمیاتی تبدیلی سے بچاؤ کے اقدامات کے لیے اپنا تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر سوینجا شلزے نے چانسلر اولاف شولز کی جانب سے وزیر اعظم کو اکتوبر میں ہیمبرگ پائیداری کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

 واضح رہے کہ ملاقات میں دونوں طرف کے سینئر حکام نے شرکت کی جن میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، وزیر برائے منصوبہ بندی، وزیر برائے اقتصادی امور، وزیر تجارت اور وزیر مملکت برائے آئی ٹی شامل تھے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر