
موسم گرما کی تعطیلات کے بعد، سرکاری و نجی اسکولوں کی رونقیں دوبارہ بحال
موسم گرما کی طویل تعطیلات ختم ہونے کے بعد آج سے ملک بھرکے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی رونقیں دوبارہ بحال ہوگئیں ہیں۔
موسم گرما کی ڈھائی ماہ کی چھٹیوں کے بعد سندھ بھر میں بھی اسکول معمول کے مطابق کھل گئے ہیں اور تدریس کا عمل شروع ہوگیا ہے، تاہم متعدد اسکولز کھلنے کے بعد بھی بچوں کی حاضری معمول سے کم ہے۔
چھٹیوں کے بعد بچے اپنے والدین کے ساتھ سوتے، جاگتے، روتے، ہنستے کھیلتے اسکول پہنچے، جبکہ تعلیمی اداروں کے کھلنے سے صبح کے اوقات میں سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثرہونے لگی ہے۔
دوسری جانب اساتذہ کا کہنا ہے کہ حاضری معمول سے کم ہے جو بچے غیر حاضر ہیں وہ کل تک اپنی حاضری یقینی بنائیں، جبکہ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے تدریسی عمل شروع ہونے پر طلباء کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News